یمن

یمن پر جارحیت کا سلسلہ بند اور محاصرہ ختم ہونے پر ہی امن ممکن ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ یمن پر جارحیت کا سلسلہ بند اور اس ملک کا ظالمانہ محاصرہ ختم کئے جانے پر ہی حقیقی امن کی کوئی امید رکھی جا سکتی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت سعودی عرب کے شاہی نظام اور آل سعود حکومت کے خاتمے پر منتج ہو گی۔انھوں نے کہا کہ یمن کی مظلوم قوم ہر طرح کی جارحیت کے خلاف اپنی استقامت و پامردی جاری رکھے گی۔

دوسری جانب یمن کے صوبے مآرب میں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شہر مآرب میں تین طرف سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی کر رہے ہیں اور سعودی اتحاد کے زر خرید فوجیوں کے پاس راہ فرار کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آيۃ اللہ سیستانی کا مؤقف، امام خمینی اور آیۃ اللہ خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، ہاشم الحیدری

بتایا جاتا ہے کہ صوبے مآرب کے بیشتر عام شہری حکومت صنعا کی افواج میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

مآرب کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کوفل پہاڑی علاقے میں بڑی اور سخت فوجی کارروائی شروع کی ہے اور وہ البلق الاوسط نیز البلق القبلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یمنی افواج نے مآرب شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی گزشتہ ہفتے شروع کی ہے اور سعودی اتحاد کے فوجیوں نے سنگین شکست سے دوچار ہونے کے بعد فوجی مدد کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے لیکن یمنی افواج اور عوام کی استقامت کے نتیجے میں اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button