امریکہ، اسرائیل کے ساتھ اتحاد بنانا چاہتا ہے، اسامہ حمدان

06 مارچ, 2021 14:58

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کے بہترین تعلقات استوار ہیں۔

عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات 30 سال سے زائد عرصے پر محیط، گہرے اور مستحکم ہیں جبکہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں ہم شراکت دار ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے حوالے سے ایران کا فلسطینیوں سے کوئی مطالبہ نہیں جبکہ ایران فلسطینی امنگوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی امنگوں کے بارے وہ خود فیصلہ کریں۔

حماس کے مرکزی رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطہ ایک اہم تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے، کہا کہ امریکہ کی جدید حکومت، اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اتحاد بنا لے گی تاکہ خطے کی معمولی رکنیت اُسے بھی حاصل ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کی مسجد ابراہیمی سے متصل صیہونی کالونی بسانے کی منظوری

اسامہ حمدان نے کہا کہ جوبائیڈن کی نئی امریکی حکومت کی جانب سے آج تک کوئی مثبت اقدام نہیں دیکھا گیا.. اور ہم اس کے تسلط طلب بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ (مسلم ممالک کی جانب سے) معمول کے تعلقات کی استواری سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اور ہم اسے ’’دشمن کی نوکری‘‘ سمجھتے ہیں۔

حماس کے مرکزی رہنما نے اپنی گفتگو کے دوسری حصے میں فلسطین کی اندرونی صورتحال کے بہتر بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ’’قیام کے اصول اور اسرائیل سے مقابلے‘‘ کی بنیاد پر انجام پانا چاہئے۔

دوسری جانب حماس کے ایک سرکردہ رہنما پروفیسر اکرم الخروبی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 67 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ سے تھا۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں پروفیسر اکرم الخروبی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں پروفیسر اکرم الخروبی 10 سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہے۔

1:40 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔