اہم ترین خبریںعراق

عراق: نجف اشرف میں پوپ فرانسس کی آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات

شیعیت نیوز: پوپ فرانسس نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیام گاہ پر حاضری دی۔

عراقی نیوز ایجنسیوں کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد نجف اشرف ميں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی اس ملاقات کے میں کوئی عراقی عہدیدار موجود نہيں تھا۔

عراق کی اعلی دینی مرجعیت کے ساتھ پوپ فرانسس کی ملاقات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد پوپ اور ان کے وفد کے اراکین عراقی شہر ذی قار کی طرف روانہ ہوگئے۔

پوپ نے عراق میں قیام کے دوران اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر حشدالشعبی کے عیسائی کمانڈر کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی۔

ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کا یہ دورہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور استقامتی فورسز کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی جان فشانیوں کا مرہون منت ہے، اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو پوپ فرانسس اطمینان کے ساتھ ہرگز عراق کا دورہ نہیں کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی موجودگی بلاجواز ہے، عوامی مزاحمتی محاذ

دوسری جانب پوپ فرانسیس کا سفر جو کہ تمام عراقی اخباری جرائد اور چینلز پر صف اول میں رہا، نہ صرف دینی حلقوں میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق متعدد عراقی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس سفر کے استقبال میں بہت باتیں لکھی ہیں۔

عراقی میڈیا پر آنے والے ان پیغامات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آج عراق و دیگر مناطق میں کلیسا کی گھنٹی کی آواز گونجتی ہے تو یہ حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مرہون منت ہے۔

کیا بابا (پوپ) جانتے ہیں؟!

وہ ہاتھ جس کی وجہ سے چرچ کی گھنٹیاں بحال ہوئیں، وہ یہ ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button