دنیا

صیہونی فوج کی دسیوں آٹومیٹک بندوقیں غائب

شیعیت نیوز: اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں کی دسیوں فل آٹومیٹک بندوقیں غائب ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق (مقبوضہ فلسطین کے) مغربی شہر ’’اشدود‘‘ کی فائرنگ رینج میں 30 اسرائیلی فوجیوں کی ٹاور (Tavor TAR-21) نامی بندوقیں غائب ہو گئی ہیں۔

عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق اس بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ کسی نے اشدود فائرنگ رینج میں غیرقانونی طور پر داخل ہو کر اسرائیلی فوجیوں کی یہ بندوقیں چرا لی ہوں!

دوسری طرف صیہونی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ علاقے کے پولیس کمانڈر ’’رونین افنیئیل‘‘ نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ٹیم کی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کی شکست سے محمد بن سلمان کو سخت تشویش

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا اسلحہ گم ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جبکہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں یا لبنان کے ساتھ ملحقہ محاذ پر اسرائیلی فوجیوں کے اسلحہ گم کر دینے کے واقعات وقتا فوقتا منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی 2 ہی وجوہات تصور کی جا سکتی ہیں؛ پہلی یہ کہ اسرائیلی فوجی خوف کے باعث اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں جو مزاحمتی گروہوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے جبکہ دوسری یہ کہ خود اسرائیلی فوجی اپنی کرپٹ کمانڈ کے ذریعے اپنا سرکاری اسلحہ بیچ ڈالتے ہیں جس کے بعد انجام پانے والی لمبی چوڑی تحقیقات کا بھی کچھ نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے جب کی چار ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صیہونی ریاست میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد 5 ہزار 815 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 354 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے شبے میں‌ہونے والے ٹیسٹوں میں 5 اعشاریہ دو فی صد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسرائیل میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 276 ہے۔ 699 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 224 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button