لبنانی مجاہد عالم دین کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنان کے بزرگ مجاہد عالم دین قاضی شیخ احمد الزین کی رحلت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں لبنان کے مسلم علماء کی کونسل کے سربراہ اور مجاہد عالم دین شیخ احمد الزین کی رحلت پر لبنان کے معزز علماء اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی رح کی تحریک کا عالمانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے دفاع اور عالمی سامراج اور صیہونیزم کے خلاف استقامتی محاذ کی حمایت نیز سامراج مخالف تحریکوں میں علاقے کی اقوام کی ان کی جانب سے حوصلہ افزائی کبھی بھی استقامتی تاریخ سے ختم نہیں کی جاسکے گی۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ میں ایک بار پھر لبنان کے عوام خاص طور پر اس عظیم مجاہد عالم دین کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات اور غفران الہی کی دعا کرتا ہوں ۔
شیخ احمد الزین لبنان کے شہر صیدا کے سابق قاضی و حاکم شرع اور لبنانی علماء کی کونسل کے سربراہ تھے وہ منگل کو اس جہان فانی سے دیار باقی کی جانب رخصت ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے، ایران
دوسری جانب ایرانی بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کی ثالثی عدالت میں تہران کے حق میں فیصلہ سناکر واشنگٹن کو 37 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی بین الاقوامی قانونی امور کے صدراتی مرکز، جو حکومت اور سرکاری ایجنسیوں کے تمام بین الاقوامی مقدموں کے انتظام اور ان کو مربوط کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دی ہیگ میں ایران اور امریکی ثالثی عدالت نے امریکی حکومت کیخلاف فیصلہ سناکر اس کو ایرانی حکومت کی مالی نقصانات ادا کرنے کا حکم دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے الجیریا کے بیان کے خلاف ورزی کرتے ہوئے 26 فروری 1981 میں ٹریژری کے ضوابط کے نفاذ سے ایرانی اثاثوں کی منتقلی کو تاخیر کا شکار کرنے پر ایران کے حق میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت میں امریکہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ باقی ایرانی اثاثوں کی منتقلی پر اقدامات اٹھائے یا کہ اس کا جرمانہ ادا کرے۔