ایران

امریکی حکام کا اعتراف شکست ایرانی عوام کی بڑی کامیابی ہے، حسن روحانی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی خلاف پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی کی شکست پر اعتراف، ہمارے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو آئل اور پیٹروکیمیل کے شعبے میں قومی منصوبوں کے نفاذ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور امریکہ، ایرانی عظیم قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور پابندیوں کی منسوخی پر مجبور ہوجائیں گے۔

صدر ایران نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت اب تک چار بار اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور اس کا یہ اعتراف ایرانی قوم کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

صدر روحانی نے ان کامیابیوں میں سے ایک کو امریکی سابق صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی حکومت کا تختہ الٹنا، قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نئی انتظامیہ نے اب تک چار دفعہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالسی کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور یہ ایران کیلئے ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے کیونکہ ہماری قوم کی مزاحمت کی وجہ سے ان کی پابندیوں اور دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کو کھلا چھوڑنے کا مطلب ہر وقت نئے جرم کا انتظار، سعودی حزب اختلاف

انہوں نے ایران کی آئل اور پیٹروکیمیل صنعت میں بڑے منصوبوں کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قوم کی مثالی مزاحمت کی وجہ سے بڑی ترقی کی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد سے پیشرفتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کو آئل اور پیٹروکیمیل شعبے میں 5 ارب 600 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل اہم منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جس کی تقریب میں صدر روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منصوبوں کا ایک ایسے وقت میں نفاذ کیا جاتا ہے جب گزشتہ تین سالوں کے دوران، ایران کے خلاف سخت سے سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں اور ایرانی صدر کے مطابق ملک کے خلاف ایک سخت معاشی جنگ مسلط کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button