اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر کے دو شامی نوجوانوں کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی جانب سے شامی نوجوانوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس ( قسد) کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے اس گروہ کے کمانڈر نے شامی نوجوانوں پرفائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 شامی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

ان 3 شامی نوجوانوں کا تعلق شام کے علاقے دیرالزور سے ہے کہ جودہشت گرد گروہ داعش کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر بھاگ گئے تھے۔

واضح رہے کہ مشرقی شام میں دیرالزور کے مضافات میں واقع العزبہ نامی علاقے کے لوگوں نے مختلف علاقوں منجملہ ابو خشب، الشحبل، اور العزبہ میں امریکہ سے وابستہ کردوں کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورس کے جارحانہ اقدامات کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے اہلکار اس علاقے کے نوجوانوں کو اغوا کر کے انہیں اپنے ساتھ جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ قسد نامی شام کی کرد ڈیموکریٹک فورس، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے جو شام کے تیل کی لوٹ کھوسٹ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے عوام اور شامی فوج کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ قتل و غارتگری کے اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کےبہانے عراق اور شام میں ان ممالک کی حکومتوں کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر وارد ہوا تھا جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی کہتے ہیں کہ امریکہ نے ان ممالک میں نہ صرف یہ کہ داعش کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ اس دہشت گرد تنظیم کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے۔

شام میں دہشت گردوں کی شکست کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button