اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج اور انصار اللہ کا جیزان پر میزائلی حملہ ، 5 سعودی زخمی

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں میزائلی حملہ کیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو حیس کے علاقے میں مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منھ میں جارہا ہے، انتونیو گٹیرس

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بارے میں ایک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی ظالمانہ جنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس لئے کہ یمن میں کشیدگی کا راہ حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے – جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ۔ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button