مشرق وسطی

اماراتی سفیر محمد الخاجہ کی اسرائیل آمد، سفارتی اسناد پیش کریں گے

شیعیت نیوز: اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے لیے متعین سفیر محمد الخاجہ اتوار کو بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں‌ وہ اسرائیلی وزارت خارجہ میں اپنی اسناد پیش کریں گے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’’کے اے این‘‘ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی سفیر کی آمد کاخیر مقدم کیا ہے۔ محمد الخاجہ اسرائیلی صدر روئف ریفلین کو سفارتی اسناد پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی سرحدی پٹی میں امریکی فضائی حملے پر حشد الشعبی کا ردعمل

جس کے بعد تل ابیب میں اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی سفیر جلد ہی اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اماراتی سفیر تین دن تک امارات میں قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فوجی اتحاد نے نہتے یمنی مسلمانوں پر کن کن مظالم کے پہاڑتوڑے معروف اینکر مبشرلقمان کےبھیانک انکشافات

تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

ایک ایسے وقت جب عرب اور اسلامی دنیا کو اسلام دشمن عالمی سامراج کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، بعض عرب حکام اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے 13 اگست کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے پر مسلم دنیا میں سخت ردعمل سامنے آیا ۔ ایران، ترکی ، پاکستان اور فلسطین نے اس کی کھل کر مخالفت کی جب کہ سعودی عرب بدستور خاموش ہے اور اس نے اس معاہدے کی مخالفت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button