اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی فوجی اتحاد نے نہتے یمنی مسلمانوں پر کن کن مظالم کے پہاڑتوڑے معروف اینکر مبشرلقمان کےبھیانک انکشافات

انہوں نے کہاکہ اگر آج بھی ہم سوتے رہے ، ہماری آنکھیں اور کان نہیں کھلے ، ہماری زبان نہیں کھلی ، ہماری آوازنہیں اٹھی تو ہم بہت بڑے مجرم بن سکتے ہیں ، اس ظلم ہر خاموش رہ کر ہم گناہ گار توبن ہی چکے ہیں۔

شیعیت نیوز: سعودی فوجی اتحاد نے نہتے یمنی مسلمانوں پر کن کن مظالم کے پہاڑتوڑے معروف اینکر مبشرلقمان کےبھیانک انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ معروف صحافی ، اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں یمن پر سعودی جارحیت کی دردناک داستان سناتے ہوئے کہا کہ آج میرایہ پیغام سننے والوں کیلئے بیداری کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آج بھی ہم سوتے رہے ، ہماری آنکھیں اور کان نہیں کھلے ، ہماری زبان نہیں کھلی ، ہماری آوازنہیں اٹھی تو ہم بہت بڑے مجرم بن سکتے ہیں ، اس ظلم ہر خاموش رہ کر ہم گناہ گار توبن ہی چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 4 سال بعدتکفیری وقوم پرست دہشتگردوں سے متعلق معلومات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی

انہوں نے کہاکہ یمن میں بچوں کی جو حالت ہے وہ ناقابل بیان ہے، یمن سے موصولہ تصاویر نا قبل تشہیر ہیں، یمن میں معصوم بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہاہے ،ہم پتہ نہیں کیوں اس بربریت پر خاموش ہیں؟کیا ہم خدا کے عذاب کا انتظار کررہے ہیں؟

سعودی عرب نے یمن میں 35 لاکھ مسلمانوں کے گھروں کو تباہ کیا ہے ۔ 28 لاکھ بچے شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، سعودی عرب نے یمن کے مظلوم عوام پر کیمیکل اور گیس کے ہتھیار استعمال کیئے ہیں، ظلم و بربریت کا جو مظاہرہ یمن میں کیا گیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ تاتاریوں اور منگولوں کی مثال کیا دی جائے وہ تو اللہ کو مانتے ہی نہیں تھے ، یہاں یمنی مسلمانوں پر مظالم کرنے والے تو خادم حرمین شریفین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا “ٹی ڈے” کے موقع پر نریندر مودی اور بھارتی عوام کے نام دبنگ پیغام سامنے آگیا

سعودی عرب کی ذرخرید لونڈی اوآئی سی نے بھی یمن کے بےگناہ شہریوں پر ظلم وستم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ مسلمان ممالک کی غیرت بھی مر چکی ہے ، ہمیں یمن کے بے کس مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنی ہوگی، پاکستانیوں کو چاہئے کہ یمن پر ہونے والے سعودی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button