اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا "ٹی ڈے” کے موقع پر نریندر مودی اور بھارتی عوام کے نام دبنگ پیغام سامنے آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےابھینندن کی بحفاظت بھارت واپسی کو یقینی بنا کر اپنی قابلیت اور امن کی خواہش کا اظہار کیا

شیعیت نیوز: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا "ٹی ڈے” کے موقع پرنریندر مودی اور بھارتی عوام کے نام دبنگ پیغام سامنے آگیا، شہر یار آفریدی نے کہاکہ بھارت جان لے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 رجب ، جشن ولادت مولاعلیؑ کے موقع پر صحابہ صحابہ کی رٹ لگانے والوں کو سانپ سونگھ گیا

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ملکی وقار کی خاطر جان سے کھیل جانے سے نہیں گھبراتیں۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مرتکب ہونیوالے طیارے گرا کر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔عوام نے ابھینندن کو دھول چٹا کر وطن سے لازوال محبت کا ثبوت دیا۔اور افواج پاکستان نے ابھینندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن مولود کعبہ حضرت علی ؑ و یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جشن کا سماں

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےابھینندن کی بحفاظت بھارت واپسی کو یقینی بنا کر اپنی قابلیت اور امن کی خواہش کا اظہار کیا۔امن کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیوں اور کمٹمنٹ کو دنیا بھر نے تسلیم کیا۔بھارت کا مکروہ چہرہ ہم دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کو جارحیت کی صورت  میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔امید ہے ابی نندن کو چائے کا ذائقہ مدتوں یاد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button