اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ،بھارتی جنگی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان میں فنٹاسٹک چائے پیئے 2 سال بیت گئے

تفصیلات کے مطابق 27 فروری2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

شیعیت نیوز:27 فروری پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، بھارتی جنگی پائلٹ ابھینندن کی پاکستان میں گرفتاری اور اسے فنٹاسٹک چائے پیئے 2 برس مکمل ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جشن مولود کعبہ حضرت علی ؑ و یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جشن کا سماں

تفصیلات کے مطابق 27 فروری2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھینندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تاریخ اسلام میں پہلی بار حضرت علیؑ سے مروی احادیث کو 12 جلدوں میں جمع کرکے مسندامام علیؑ کے نام سے شائع کیا جارہاہے، حسن محی الدین

ابھینندن کو گرفتار کرکے فوجی چھاؤنی منتقل کیا گیا جہاں پاک فوج نے اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کی بہترین مہمان نوازی کی ، یہاں تک کہ جب پاکستانی ذرائع ابلاغ نے ابھینندن کا انٹرویو لیا تو اس نے پاکستان فوج کی پیشہ وارانہ مہارت ، مہمان نوازی اور ملنساری کی تعریف کی اور پاک فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی جائے کو فنٹاسٹک قرار دیا تھا۔

ابھی نندن کو وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ابھی نندن کو 29 فروری 2019 بروز جمعہ وہاگہ بارڈر کے راستے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد بھارتی سفارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button