ایران

جب امریکہ عملی اقدامات اٹھائے تب ایران جوہری وعدوں کو پورا نبھائے گا، اسماعیل بقائی

شیعیت نیوز: جینوا میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی ہامانہ نے مغربی حکام کے عدم منطق پر مبنی بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران صرف امریکہ کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے کی صورت میں اپنے جوہری وعدوں کو پورا نبھائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اسماعیل بقائی ہامانہ نے اقوام متحدہ میں تخیف اسلحہ سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکی غیرقانونی علیحدگی اور اس کے نتیجے میں ایران پر بہت سارے نقصانات پہنچنے کے بعد وہ ایران سے اپنے جوہری وعدوں کو پورا نبھانے کی توقع رکھتے ہیں حالانکہ یہ امریکہ ہے جس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور جب وہ عملی اقدامات اٹھائے تب ایران اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترے گا۔

اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ اور کچھ یورپی حکام کی جانب سے ایران سے جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کی درخواست کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن حکومت کو اقتصادی دہشت گردی کو روکنا ہوگا، ڈاکٹر حسن روحانی

انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہیں چھوڑا، دوسروں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور نہیں کیا، اپنے وعدے کو پورا کرنے کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور طاقت کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹا ہے؛ یہ امریکہ ہے جو ویسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیراہوتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے مطابق، امریکہ کو بطور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے صحیح اقدامات اٹھانے ہوں گے، ایٹمی معاہدے پر قائم رہنا ہوگا اور اپنے جوہری وعدوں پر موثر طریقے سے عمل کرنا ہوگا پھر ایران پچھلے کی صورتحال میں واپس آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے شکار کے طور پر جو صدام حسین کے کیمیائی ہتھیاروں کے زخموں کا شکار ہیں، اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کو روکنے کی واحد ضمانت ان جیسے ہتھیار رکھنے والے ممالک کی جانب سے ان کی مکمل تباہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کی حمایت کرنے اور اسے جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے اور اس حوالے سے کسی اقدام کو ناکام بنانے کے لئے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button