ایران

پابندیوں کی منسوخی بغیر ایٹمی معاہدے میں امریکی واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

شیعیت نیوز: ایرانی مجلس ماہرین کے اراکین نے آٹھویں سرکاری اجلاس کے اختتام میں جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی کے بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی نہ صرف فائدمندہ نہیں ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا ایرانی قوم کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایرانی مجلس ماہرین (مجلس خبرگان رہبری) کے آٹھویں سرکاری اجلاس کے بیان میں مندجہ ذیل نکات پر زور دیا گیا ہے؛

بیان میں کہا گیا ہے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود، اسلامی انقلاب کی کامیابی 42 ویں سالگرہ کو شاندار طریقے سے منایا اور بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے تجدید عہد کی اور ایران مخالف عناصر اور عالمی سامراج کو یاس کا شکار کیا؛ لہٰذا ہم قوم کے درمیان مزید یکہتی اور انتشار سے دور رہنے پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری وعدوں میں کمی لانے سے متعلق امریکہ اور یورپ کے بیانات عدم انصاف پر مبنی ہیں

اللہ رب العزت کی مدد اور ایرانی عوام کی مزاحمت سے ایران کے خلاف امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو شکست کا سامنا ہوا لیکن ایران اپنی قوم کی مزاحمت کے بھروسے پر فخر سے کھڑا ہے؛ تو جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا ایرانی قوم کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پابندیوں کی منسوخی کے بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی نہ صرف فائدمندہ نہیں ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔

ایران کی خارجی پالیسی بین الاقوامی اور علاقائی ملکوں سے تعاون اور مذاکرات ہے لیکن ہم امریکہ سے مذاکرات کیے گئے مسائل پر دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے اور ایرانی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کرنے کی گنجائش نہیں ہے اور ہم سپریم لیڈر کی ہدایت اور دفاعی صلاحیتوں کے بھروسی پر اپنی سرزمین کی آزادی کا دفاع کریں گے۔

کورونا وبا کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام اور طبی ٹیموں کی کوششوں کے شکرگزار ہیں اور اس حوالے سے ایران میں ویکسین کی تیاری کا عمل انتہائی قابل قدر ہے اور ہم ان شاللہ عوام کے تعاون سے اس بحران پر قابو پاسکیں گے۔

بیان میں جون مہینے میں ایرانی صدارتی الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیتے ہوئے اسے ایران کے روشن مستقبل میں انتہائی اہم قرار دے دیا۔

بیان میں ملک میں معیشیت کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہونے والےمعاشی مسائل کی وجہ سے عوام کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے معیشت میں بہتری آنے اور ایرانی عوام کی رفاہ اور خوشحالی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے تعمیری اقدمات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button