اہم ترین خبریںلبنان

امت مسلمہ کو آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں امریکہ اور صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے

شیعیت نیوز: لبنان میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا مذہبی اور عربی اصولوں نیز فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہےاور اس کو روکنےواحد حل یہ ہے کہ پوری اسلامی امت کو ایران ، امام خمینیؒ ، آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور انقلابی محافظوں ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

لبنان میں حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا مذہبی ، عربی اصولوں اور فلسطینی مقصد کے ساتھ غداری ہے کیونکہ اس حرکت کے سائے میں عالم اسلام کے مرکزی مسئلے کو ترک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا صیہونی حکومت کی قابضانہ پالیسیوں کو سبز روشنی دکھانا ہے اور اس حکومت کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جوممالک صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں داخل ہوئے ہیں انھیں آخر کار افسوس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی بغداد میں داعشی عناصر اور حشدالشعبی کے جوانوں میں شدید جھڑپیں

انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام صدی ڈیل کے معاہدے کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے اسی طرح وہ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو بھی ناکام بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ ہم سب کو امریکی منصوبے اور صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی قیادت میں مزاحمت کے محور پر کھڑا ہونا ہوگا۔

لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے یاد دلایاکہ مزاحمت کے محور میں ہر ایک کو مختلف صلاحیتوں کے حصول کے لئے کام کرنا چاہئے اس لیے کہ ایک طرف ہم عرب اصولوں اور عرب ممالک کی آزادی کی ضرورت کے پابند رہیں اور دوسری طرف ایران ، امام خمینیؒ ، آیت اللہ سید علی خامنہ ای ، انقلابی محافظوں ، ایرانی قوم اور دوسری اسلامی قوموں کے ساتھ اسلام کے حامیوں کی حیثیت سے اسلامی ممالک امریکہ اور صیہونی منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button