اہم ترین خبریںعراق

عراق میں امریکی البلد ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے البلد ایئربیس پر کئی راکٹ داغے گئے۔

صابرین نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے البلد ایئربیس پر ایک مرتبہ پھر کئی راکٹ برسائے گئے جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

صابرین نیوز نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ البلد ایئربیس میں سیلی پورٹر کمپنی کے سابق دفتر پر 3 راکٹ گرے۔

رپورٹس کے مطابق اس فوجی اڈے میں امریکی ڈیفنس کمپنی کے اہلکار اور کنٹریکٹر رہائش پذیر ہیں تاہم یہ راکٹ حملے کس کی جانب سے کیے گئے ہیں اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ البلد ایئربیس، عراق کا سب سے بڑا ایئربیس ہے جو بغداد سے ساٹھ کیلو میٹر دور ہے اور اسے امریکہ کے دہشت گرد فوجی استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں کیمیکل حملے کی تیاری، عالمی میڈیا کی توجہ شام اور عراقی سرحد پر

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے عراق میں اپنے رپورٹر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تین کیٹیوشا راکٹ کے حملے کی وجہ سے شدید دھماکے کی آوازیں سنائی دیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عراق کے شمالی علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں امریکی ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹر سمیت 9 افراد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں مسلح گروپوں اور ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اتحادی افواج سمیت امریکی تنصیبات کو درجنوں بار راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button