یمن: شہر مآرب پر کبھی بھی یمنی فوج کا پرچم لہرا سکتا ہے

22 فروری, 2021 05:53

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور رضاکار فورس شہر مآرب کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضا کار فورس نے مآرب شہر کے مشرقی حصے اور سعودی عرب کے ساتھ لگے سرحدی علاقے الودیعہ کی جانب تیز پیشرفت کی اطلاع دی ہے۔

الودیعۃ سرحدی علاقہ، صوبہ حضرموت اور سعودی عرب کے جنوبی صوبے شرورہ سے ملحق ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا ایک واحد راستہ ہے اور اس پر سعودی عرب کا قبضہ ہے اور زیادہ تر اسے بند رہی رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت سے تعلقات روکنے کے لیے اسماعیل ھنیہ کا چار نکاتی فارمولہ

دوسری جانب انصاراللہ کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشقدمی جاری ہے تاہم اگر جارح ممالک یمن کے خلاف اپنی جنگی مشینری کو لگام دے دیں اور تمام محاذوں پر حملے بند کر دیئے جائیں تو ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے پولیت بیورو کے رکن محمد البخیتی نے بھی جمعے کی رات تاکید کی تھی کہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشرفت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد سینئر کمانڈر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اس جنگ میں فاتح یمنی عوام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں مصروف جارح سعودی اتحاد کے اہم کمانڈر اس وقت مآرب میں موجود ہیں لیکن حتمی اور فیصلہ کن فتح یمنی عوام کی ہوگی اور جارح قوتوں کو کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔

واضح رہے کہ یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملکی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مآرب شہر کے مشرق میں داخلی راستے کی جانب پیشقدمی شروع کر دی ہے جبکہ یمنی فوج کا ایک اور دستہ سعودی عرب کی سرحدوں سے ملنے والے الودیعہ پاس کی جانب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

3:29 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔