لاپتا افراد کا معاملہ قابل قبول نہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں،شیریں مزاری

15 فروری, 2021 14:15

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاپتا افراد کے معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی ناگزیر ہے۔

وزارت انسانی اسلام آباد میں انسانی حقوق کی ایک تقریب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر وزیر قانون کو کہا ہے کہ جلد متعلقہ بل کو حتمی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کا معاملہ قابل قبول نہیں، جمہوریت میں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکتب اہل بیت ؑ کا ایک اور جانباز سپوت اسد مہدی مادر وطن کے دفاع کی راہ میں شہید

انہوں نے بتایا کہ لاپتا افراد کمیشن نے کام تو کیا ہے ریکوریز بھی ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں کوئی لاپتا شخص نہیں چاہتی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پہنچے سےقبل ہی مزاکرات کامیاب، تحفظ عزا لانگ مارچ کے مطالبات منظور

واضح رہے کہ پاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے، ان افراد کے اہلِ خانہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے عزیزوں کو جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی متعدد مرتبہ اس معاملے پر آواز اٹھاتی اور لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

2:03 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔