اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداروں پر بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کی ازیتوں کےخلاف 14فروری کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ موسیٰ جسکانی

اُنہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

شیعیت نیوز: صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے کے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ مسجد حیات آباد کی چھٹی برسی پر شب شہداء کا انعقاد

علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کسی فرقہ کی تکفیر کی قائل نہیں جو کسی مسلمان کی تکفیر کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

اُنہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ نے 14 فروری کو پُرامن لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ملت کے تمام طبقات آمادہ و بیدار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button