دنیا

ترکی کا ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر اصرار

شیعیت نیوز: ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکہ سے یہ معاملہ گفت و شنید سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

دوہزار سترہ میں انقرہ اور ماسکو کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق ترکی ڈھائی ارب ڈالر کے چار، ایس 400 میزائل سسٹم دریافت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گلوبل ہاک کی ناکامی کے بعد امریکہ جدید میزائل بردار ڈرون بنانے میں مصروف

روس نے جولائی دو ہزار انیس سے ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم کو حوالے کرنا شروع کردیا تھا اور رپورٹوں کے مطابق ان میزائلوں کو نصب بھی کیا جا رہا ہے۔

امریکہ نے بارہا ترکی کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 سسٹم دریافت کئے تو اسے واشنگٹن کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ترکی اب تک امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکا ہے اور اس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس سسٹم کو تحویل میں لینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ترکی کے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بیان کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جن امور پر اختلاف ہے ان پر بات چیت کی جائے گی تاہم کئی مسائل کا فوری حل متوقع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button