لبنان

صیہونی فوج کی لبنانی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری

شیعیت نیوز: لبنان کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

لبنانی فوج کے شعبہ ’’مورل گائیڈنس لیڈرشپ‘‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری 2021ء کو مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 15 منٹ پر اور شام چھ بج کر 10 منٹ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر خود مختاری کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : شامی کردوں نے داعش سے وابستہ 100 دہشت گرد عراق کے حوالے کر دیئے

لبنان کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو طیارے جنوبی سرحد اور وای البقاع میں کئی کلو میٹر اندر گھس آئے اور دائرے کی شکل میں پرواز کے بعد واپس ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل ازیں منگل کے روز رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دشمن کی دو جنگی کشتیاں لبنان کی بحری حدود میں داخل ہوئیں اور 203 میٹر اندر گھس کر سمندری علاقے میں روشنی کے گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں : گلوبل ہاک کی ناکامی کے بعد امریکہ جدید میزائل بردار ڈرون بنانے میں مصروف

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button