مشرق وسطی

بحرینی عوام کی آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت اور مظاہرے

شیعیت نیوز: بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف 14 فروری کو ہونے والی عوامی بغاوت کی دسویں برسی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق ، بحرین کی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرے کیے، بحرین کی الوفاق اسلامی پارٹی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

چودہ فروری کے اتحاد نے دسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں بحرینی عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ ملک کے موجودہ سیاسی نظام کا خاتمہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ اس ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے فتح تک مزاحمت ،تعلقات کو معمول پر لانا ہرگز نہیں اور ہم شہدا کے اہل خانہ کی خیر مقدم کرتے ہیں جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امارات کی قیادت میں قائم بین الاقوامی لاجسٹک پاسپورٹ فریم ورک میں اسرائیل بھی شامل

بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی بغاوت دیکھنے کو مل رہی ہے، اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی باشندوں کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد افراد کی شہریت چھین لی گئی ہے،جن کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے خواہاں ہیں نیز آل خلیفہ کو صیہونیوں سے ہاتھ ملانے کے سلسلہ میں انتباہ دیتے ہیں جس کے جرم میں حکومت کارندے ان افراد کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں اور ان کے مقدسات کی بے حرمتی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی 14 فروری کی اتحادی تحریک نے ملک کے عوامی انقلاب کی دسویں برسی کے موقع پر گذشتہ روز ایک بیان جاری کیا ، جس میں بحرین میں سیاسی نظام کو یکسر تبدیل کرنے کے لئے تمام گروہوں اور اقوام کے اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی جابر آل خلیفہ حکومت کے خلاف تحریک اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہری مختلف بہانوں سے عائد کئے جانے والے الزامات کے تحت گرفتار کئے جا چکے ہیں اور خاصی تعداد میں لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ دسیوں کو سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button