عراق

داعش کے خلاف عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کریک ڈاؤن

شیعیت نیوز: عراق میں داعش کے خلاف عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کاروائی شروع ہو گئی ۔

اطلاعات کے مطابق عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔عراق کی سیکورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے پاس امریکیوں کو نکالنے کے لیے اور بھی راستے ہیں، ابو علی البصری

حشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران ’’ ثارالشہدا‘‘ سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔ الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر حمید ابراہیم السہلانی یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کاروائی کا مقصد ’’ العیث‘‘ اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے۔ حمیدابراہیم السہلانی نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اس ادارے کے سربراہ عبد الوہاب الساعدی کے قتل کی خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عبدالوہاب الساعدی کے قتل یا زخمی ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کا مقصد داعش کے باقیات کہ جو عراق میں پھر سراٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، کے خلاف جدوجہد میں سیکورٹی اداروں کے لئے مسائل کھڑا کرنا ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا میں جن پیجز اور اکاؤنٹس پر اس طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان کا اس ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ادارے نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحیح خبریں معتبر ذرائع سے حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button