اہم ترین خبریںایران

یمن جنگ میں سعودی مدد سے ہاتھ کھینچنے والا امریکا ایران پر الزام تراشیوں میں مصروف

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ ایران نے 40 سالوں سے پراکسی جنگ اور دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے ۔

شیعیت نیوز: یمن جنگ میں سعودی مدد سے ہاتھ کھینچنے والا امریکاایران پر الزام تراشیوں میں مصروف۔امریکا نے ایران پر دہشت گردی کے حوالے سے بڑا الزام لگا دیا۔مریکا ایک طرف سعودی عرب کے ساتھ یمن جنگ میں ہاتھ کھینچ رہا ہے دوسری طرف ایران پر سخت نکتہ چینی جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ ایران نے 40 سالوں سے پراکسی جنگ اور دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے

امریکی جنرل کا اس بارے مزید کہنا تھا کہ ایران عراق کی سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ عراق ، شام اور یمن میں اس کی مداخلت اس کا واضح‌ ثبوت ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کرتا رہے گا۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر ہے۔ امریکی فوجی صلاحیت امریکی مفادات، اتحادیوں اور دوستوں کے دفاع کے لیے ہے اور ایران اس پیغام کو سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا خطرناک دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار، بارود سے بھرا خودکش رکشہ برآمد

ادھر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے 4 فروری کو یہ اعلان کیا کہ صدر بائیڈن یمن میں "جارحانہ کارروائیوں” کے لئے امریکی حمایت ختم کردیں گے ، بائیڈن کے یمن جنگ کے اعلان کی تفصیلات کیا ہیں؟ وہ ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

جنگ کے مخالفین  اس کی خوشی منا رہے ہیں ۔ امریکہ نے سعودی عرب کی تقریبا چھ سال مدد کی ‑ یمن کے خلاف جنگ نے ملک کو انسانی تباہی اور قحط سے تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button