اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،عدالت نے جےآئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

شیعیت نیوز: جبری گمشدہ افراد کی عدم بازیابی،عدالت نے جےآئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حال یہ ہوچکا ہے کہ درخواست گزاروں نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا خطرناک دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار، بارود سے بھرا خودکش رکشہ برآمد

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے، تفتیشی افسر چلے آتے ہیں ایک پرنٹ آؤٹ لے کر، جب تک تنخواہیں نہیں بند کریں گے کام نہیں چلے گا، آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی، لوگ رل رہے ہیں، بار بار احکامات کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔

عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے

واضح رہے کہ ملک بھر سے کئی بے گناہ شیعہ عزادار لاپتہ ہیں جن کے والدین اپنے پیاروں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن اداروں کی جانب سے ان کی کوئی خبر نہیں دی جاتی جبکہ کئی لاپتہ عزاداروں کے بوڑھے والدین اپنے جوان فرزندوں کی راہ تکتے تکتے اس دار فانی ے کوچ کر چکے ہیں۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے مختلف عدالتوں میں پٹیشنز داخل ہیں جن پر سماعتیں جاری ہیں اور معزز جج صاحبان بھی پولیس اور تفتیشی حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button