اہم ترین خبریںایران

ایران کے مقدس شہر قم میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد، مفتی گلزار نعیمی کا اسلام آباد سے آن لائن خطاب

انہوں نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالم اسلام کے سکوت اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا

شیعیت نیوز: ایران کےمقدس شہر قم میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم نے کیا۔ کانفرنس ہال میں موجود حاضرین سے مرکزی امیر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے آنلائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ دو عالم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ان کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اسلامی انقلاب نے تبدیل کیا ہے، ورنہ انقلاب سے پہلے کا ایران کفار کا مطیع تھا۔ ایران کا اسلامی انقلاب چونکہ قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے، اس لئے اس کے ثمرات دنیا بھر کے مستضعفین تک پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درندہ صفت بھارتی فوجی 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بناچکے ہیں، فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ صرف ایران کھڑا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔ مسلمانوں کو تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کے مظالم پر ہمارا دل نہیں دکھتا تو ہمیں اپنے ایمان کے بارے میں شک کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالم اسلام کے سکوت اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button