اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کیا ہے۔

شیعیت نیوز: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں انسانی حقوق کی اس تذلیل پر اقوام عالم کی خاموشی بدترین بے حسی پر دلالت کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں لیکن اب اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button