پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

شیعیت نیوز : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربہ آرمڈ اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ ٹریننگ کا اختتام تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، سائنسدان اور انجینئرز بھی میزائل تجربے کے دوران موجود تھے۔

کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے آپریشنل تیاریوں، ہتھیاروں کے بہترین نظام اور مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں کے تربیتی معیار کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button