شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

04 فروری, 2021 05:47

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر ضامن شہید ہوئےجبکہ 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

2:12 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔