پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل باجوہ

03 فروری, 2021 12:59

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہے اور امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں منعقد 144 واں جی ڈی پی، 90 واں انجینئرنگ کورس اور 100 ویں اے ڈی کورسز کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہابی آل سعود حکومت کے حکام اور بریدہ شہر کے وہابیوں کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے مثالی کردار کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر فعال اور تیار ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام جہتوں میں امن کا ہاتھ بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جناب سیدہ ؑ وہ انقلابی ماں ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو شجاعت، استقامت اور شرافت ورثے میں عطا کی،علامہ راجہ ناصرعباس

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق پر وقار اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے گریجویشن کیڈٹس کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

10:50 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔