سعودی عرب نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
شیعیت نیوز : سعودی عرب نے کرونا وائرس کی روک تھام کے عنوان سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے سعودی عرب نے پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔ اطلاق آج رات نو بجے سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہو گا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں چین کی جانب سے سب سے پہلے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کی فراہمی
کورونا وبا کی ابتداء سے اب تک سعودی عرب اور عرب امارات نے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 6 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئےہیں ۔







