اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چین کی جانب سے سب سے پہلے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کی فراہمی

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پر ویکسین وصول کی۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے اہم عہدیدار موجود تھے۔پاکستان پہلا ملک ہےجسے چین نے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کی ہے ۔

ویکسین کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی۔ درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لیے سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تاریخی لانگ مارچ 14 فروری کو شروع ہوگا، علامہ ناظرتقوی

نور خان ایئر بیس پر ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ آج چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جسے چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے اور ہر کوئی اس بات میں مجھ سے اتفاق کرے گا کہ یہ ویکسین صرف پاکستان کی ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے بھائی چارے کا عملی مظہر ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ چین نے اپنے وعدے پر پورا اترتے ہوئے ایک ماہ کے اندر ہی دنیا بھر کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور اس سلسلے میں معاونت کے لیے اپنی بہترین کاوشوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم فروری امام خمینی ؒ کی جلاوطنی کے خاتمے کا تاریخی دن ، دنیا بھرمیں عشرہ فجر انقلاب کا آغاز

انہوں نے کہا کہ اس سال کی ہماری دوستی اور تعلقات اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ ہمارے سفارتی تعلقات کو اس سال 7 دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں اور ہمارا واضح منصوبہ ہے کہ ہم اس سال کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اور اپنے تعلقات اور دوستی کے نئے باب رقم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے چین کی حکومت خصوصاً صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کہا کہ جس دن یہ ویکسین تیار ہو گی ہم اس کو مفاد عامہ اور لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے استعمال کریں گے، اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے کردیا ہے اور اس کا آغاز پاکستان سے کیا ہے، یہ عملی ثبوت پاکستان چین دوستی کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button