مشرق وسطی

شام: صوبے حلب میں دوسرا دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے شمالی صوبے حلب میں ہونے والے ایک دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب ترکی کی فوج نے پیر کو شام کے شمالی صوبہ الرقہ پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے۔

شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حلب کے مشرقی علاقے میں کار بم کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبے حلب میں اتوار کو یہ دوسرا دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ صوبے حلب کے بزاعہ شہر کے نزدیک ام شلیف گاؤں میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کا امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے جرائم پر احتجاج

ذرائع نے اس دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شامی ذرائع نے کچھ دیر پہلے ہی شمالی صوبہ حلب کے اعزاز شہر میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی تھی جس میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے اور عین عیس کالونی کے اطراف کے علاقوں پر توپوں اور مارٹرگولوں سے حملے کئے ہیں۔ ابھی اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت لحم : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

ترکی، شام میں دہشت گرد گروہوں کا بڑا حامی شمار ہوتا ہے۔ ترکی کی فوج دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے گذشتہ کئی مہینوں سے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کونشانہ بنا رہی ہے ۔ اس وقت شمالی شام کے کچھ علاقے ترکی کی فوج کے قبضے میں ہیں۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران ترکی کی فوج شام کے اندر کئی بار جارحیت کرچکی ہے۔ شمالی شام میں ترکی کی جارحیت کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مذمت ہو رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button