عراق اور شام کی سرحد پر سعودی نواز گروہ داعش کے تین دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: سعودی نواز دہشت گرد گروہ داعش کے تین دہشت گرد عراق اور شام کی سرحد پر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی تھا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اور عراق کی سرحدی سکیورٹی فورسز کے مابین خونریز جھڑپ ہوئی ہے۔
یحیی رسول نے کہا کہ داعش کے یہ تین دہشت گرد عراقی فورسز کے ساتھ شام کے سرحدی علاقے الرطبہ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں عراق کا ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے جہاد النکاح کے لئے شام جانیوالی 4خواتین کو بِٹ کوائن سے فنڈنگ
دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاؤنی کو ایک بار پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاؤنی پر کئی راکٹ لگے ہیں جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازین سنی گئی۔ سرکاری سطح پر اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی چھاؤنیوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔
عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔
خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ۔
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔