کیمیکل سے دھماکاخیز مواد اور منشیات بنانے والے2 خطرناک تکفیری طالبان دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کیمیکل سے ہیروئن اور دھماکا خیز مواد بنانے کی گھناؤنی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملک دشمن سعودی نوازکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو تکفیری وہابی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں میں بلال اور صدیق عرف صادق شجاع شامل ہیں، جن کا تعلق خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد مظاہرین زخمی، 5 گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان تنظیم کیلئے بیرون ممالک سے ممنوعہ کیمیکل منگواتے ہیں، ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ کیمیکل کسی اور نام سے براستہ دبئی، تنزانیہ منگوایا جاتا ہے، اس کیمیکل سے ہیروئن اور دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی ایس تیار کی جاتی ہے۔
ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان پاکستان اور افغانستان میں موجود اپنے کارندوں کو یہ کیمیکل فراہم کرتے ہیں، اس گھناؤنے کاروبار میں دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں نے بھی انویسٹمنٹ کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حشد شعبی نے جو عراق کے دفاع کا پرچم اٹھا رکھا ہے، اس نےمقامات مقدسہ، وطن اور لوگوں کی حفاظت کی ہے،آیت اللہ بشیر نجفی
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان تنظیم کی مالی معاونت اسمگلنگ کے ذریعے بیرون ممالک سے کرتے ہیں، ملزمان تمام کام جعلی کمپنی اور غلط ناموں سے کرتے تھے، جس کے باعث کسٹمز میں مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔







