یمن

امریکہ، یمن پر عائد کردہ اپنی پابندیوں کو ختم کرے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر عائد کردہ اپنی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

فارس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے یمن میں جاری بھکمری پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب دسیوں لاکھ یمنیوں کو قحط اور بھکمری کا سامنا ہو، اس ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی تاب نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے امریکہ کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دینے والے سابق حکومت کے فیصلے کو واپس لے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز امریکہ کی وزارت خزانہ نے تحریک انصار اللہ کے خلاف عائد کردہ اپنی پابندیوں کو ایک ماہ کے لئے اٹھا لیا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن انصار اللہ یمن کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کی دسیوں تنظیموں کی انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی مذمت

سابق امریکی حکومت کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گیارہ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اُن کی وزارت نے انصار ا۔۔ یمن کے نام کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری روز امریکی مظلوم کش موقف پر عملدرآمد کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس امریکی فیصلے کے فی الفور کالعدم قرار دیئے جانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری اس جارحیت کے نتیجے میں سترہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button