اہم ترین خبریںعراق

عراقی فوج اور حشد الشعبی کا داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن ،7 ٹھکانے تباہ 3 دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ الانبار سے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے عراقی فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الجزیرہ میں ایک بڑا مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہونے والی کارروائی میں داعش کے 7 ٹھکانے تباہ اور 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔

حشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا برا وقت شروع ہوگیا

دوسری جانب عراق و سعودی میڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عراق میں ناجائز طور پر قابض امریکی فوج کے ایک اور لاجسٹک کارروان پر بم حملہ کیا گیا ہے۔

سعودی و عراقی ٹی وی چینلز العربیہ اور الحدث کے مطابق امریکی فوج کا لاجسٹک کارروان دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع زیارتی شہر سامراء کی ایک ہائی وے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا۔

عرب میڈیا نے امریکی فوج کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے کوئی رپورٹ نہیں دی۔

عراقی مزاحمتی محاذ سے متعلق سوشل میڈیا چینل نے بھی اس بم حملے کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سامراء میں امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button