اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی،بیلنس پالیسی کے تحت ایک اور بےگناہ شیعہ عزادار عباس جعفری گرفتار

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں اس نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی سے ایک شیعہ عزادار سید محمد عباس جعفری کی گرفتاری ظاہر کی ہے

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بیلنس پالیسی کے تحت ایک اور بےگناہ شیعہ عزادار کو گرفتارکرکے خطرناک دہشت گرد قرار دے دیا۔ملک بھر کی طرح شہر قائد میں شہدائے سانحہ مچھ کی حمایت میں ہونے والے تاریخی احتجاجی دھرنوں کے در عمل میں سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی سے گرفتار سید محمد عباس جعفری کو سی ٹی ڈی نے زینبیون بریگیڈکا رکن بتایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں اس نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی سے ایک شیعہ عزادار سید محمد عباس جعفری کی گرفتاری ظاہر کی ہے ۔ سی ٹی ڈی نے محمد عباس کو انتہائی خطرناک دہشت گرد بنا کر میڈیا کے سامنے پیش کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مادرِشہنشاہ ِ وفاَ بی بی ام البنین (س)کے یوم وفات پر شیعہ مسلمان سوگوار، دنیا بھر میں عزاداری کے اجتماعات

سی ٹی ڈی نے عباس جعفری کو پڑوسی ملک سےتربیت یافتہ اور کسی یاور عباس نامی مطلوب شخص کا دست راست قرار دیا ہے ، سی ٹی ڈی نے عباس جعفری پر مزید الزام عائد کیا کہ اس کا تعلق زیبنیون بریگیڈ سے ہے اور اس نے نے میڈیکل ایڈ ،انٹیلی جنس سرویلنس اور خود ہتھیاروں کی تربیت حاصل کی۔

سی ٹی ڈی کے بے بنیاد الزامات کے مطابق عباس جعفری مختلف لوگوں کی زہن سازی کر کے دہشت گردی کی تربیت کے لئے پڑوسی ملک لے جاتا رہا ہے۔عباس جعفری پڑوسی ملک سے تربیت لےکر آنے والے افراد سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں بھی کرواتا رہا ہےاوراس نے کراچی میں ہونے والی کئی اہم وارداتوں کی ریکی بھی کی۔

ذرائع کےمطابق پاکستان میں زینیون بریگیڈ کا کوئی وجود ہی نہیں یہ بریگیڈ فقط شام و عراق میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فعال ہے جس نے داعش کے ناپاک وجود کو پاکستان اور اس خطے کی جانب بڑھنے سے روکا ہے ۔عباس جعفری ایک بےگناہ شیعہ عزادار ہے جسے فقط بیلنس پالیسی کے تحت گرفتار کرکے دہشت گرد بناکر پیش کیا گیا ہے، عباس جعفری کا گناہ یہ ہے کہ وہ اس قوم سے تعلق رکھتا ہے جس نے اپنے بےگناہ شیعہ ہزارہ شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور ظلم کےخلاف آواز بلند کرنے کیلئے ملک بھرمیںتاریخی دھرنے دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد کے خونی دھماکوں میں جو بائیڈن کیلئے سعودی پیغام چھپا تھا، عباس العرادوی

واضح رہے کہ ہمارے بعض ریاستی ادارے بارہا شیعیان حیدر کرارؑ کو عالمی تکفیری وہابی دہشت گردوں کے صف میں لا کر کھڑا کرنے کی بیلنس پالیسی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں، تاریخ شاہد ہے کہ شیعہ مکتب فکر کا کوئی فرد وطن عزیز، اس کے اداروں اور عوام پر کبھی کسی حملے میں ملوث نہیں رہا، اس کے برعکس دیوبندی ، وہابی اور تکفیری مکتب کے دہشت گردوں نے نا ہی اس وطن میں مساجد وامام بارگاہ کو بخشا نا ہی مندروگرجا گھر نا ہی بازار وں کوبخشا نا ہی درباروں اور مزاروں کو حتیٰ پاک فوج اوراسکولوں تک پر حملے کیئے لیکن کبھی ان جرائم میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد کسی بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ ان کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سے شام میں داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار تکفیری وہابی طالبعلم کا انکشاف

حالیہ دنوں شام میں داعشی دہشت گردوں کی فنڈنگ میں ملوث این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک دیوبندی طالب علم حافظ عمر بن خالد کی گرفتاری اور سعودی عرب کی پشت پناہی کے شواہد سامنے آنے کے بعد محب وطن شیعہ جوانوں کو سعودی آقاؤں کے جرائم کو چھپانے کیلئے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button