فلسطینی رہنما محمد ابونجم کی شہادت پر حماس کا سخت رد عمل

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے رہنما محمد ابونجم کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد کی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما محمد ابونجم کو دن دھاڑے غاصب اسرائیل نے یافا شہر میں شہید کردیا جس کی ہم بھر طریقے سے مذمت کرتے ہیں۔
حماس نے اسی طرح فلسطینی رہنماوں خاص طور سے قدس اور مسجد الاقصی کا دفاع کرنے والے افراد کو راستے سے ہٹانے سے متعلق اسرائیل کے خطرناک منصوبوں پر بھی متنبہ کیا۔
واضح رہے کہ حماس کے رہنما پر کل یافا شہر میں فائرنگ کی گئی اور وہ تل ابیب شہر کے ولفسون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پچیس جنوری کو جنگ یمن کے خلاف عالمگیر مظاہروں کی اپیل
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شمالی بیت لاھیا میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو غزہ میں انڈونیشی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کلی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری پر گولیاں اس وقت چلائیں جب وہ شمالی بیت لاھیا میں اپنے کھیتوں میں ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 10 جوان شہید
اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل کے علاقے مسافر یطہ میں خربط الطوامن قصبے کے رہائشیوں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پر امن مارچ پر طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مارچ کے شرکاء پر دھاوا بول کر شرکاء پر اشک آور گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کر دی۔
سوسیا یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کے ہمراہ مارچ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں پر حملہ کر دیا اور ان پر کتے چھوڑ دئیے۔ آبادکاروں کے حملے دوران دو فلسطینی صحافی زخمی ہوگئے تھے۔
درایں اثناء نابلس کے مدامہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے علاقے پر دھاوا بولنے والے یہودی آبادکاروں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی یہودی بستی یتسھار کےفوجیوں اور سیکیورٹی گارڈز نے آبادکاروں کے ہمراہ علاقے پر دھاوا بول دیا اور علاقے میں موجود فلسطینی گھروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔