مشرق وسطی

امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) نے شامی عورتوں کو اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) دہشت گرد، شمالی شام سے عورتوں کو اغوا کرنے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) نے دیرالزور اور الحسکہ میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ان علاقوں کے عوام کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دیرالزور کے علاقے طابیہ اور اسی طرح الرمیلان کے دیہی علاقے الصبیحیہ میں ایک کارروائی کے دوران 9 افراد کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے عراق اور شام میں نئی خانہ جنگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ہادی قبیسی

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملے کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

دوسری جانب شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے صوبہ الحسکہ کے جنوبی علاقے میں ایک امریکی کاپٹر کے گرنے کی خبردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے کرکوک و دیالی سے 4 اہم داعشی دہشت گرد گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر شام کے تیل سے مالامال شہر ’’الشدادی‘‘ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ الشدادی شہر صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر الشدادی میں واقع آئل ٹرمینلز ’’الجبسہ‘‘ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ایک غیر قانونی فوجی اڈے کے قریب، دورانِ پرواز اچانک ہی گر کر تباہ ہوا ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے اس علاقے میں امریکہ کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں حالیہ چند روز کے دوران بڑھ گئی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ امریکہ ’’الحسکہ‘‘ میں واقع ’’ الصناعہ‘‘ جیل میں قید داعشیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس علاقے میں منتقل کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button