اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ نے عراق اور شام میں نئی خانہ جنگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، ہادی قبیسی

شیعیت نیوز: لبنان کے ایک تجزیہ نگار نے ایک عراقی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عراق اور شام میں نئی جنگ شروع کرنے کے واشنگٹن کے پروگرام کا انکشاف کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیاسی مبصر اور مقالہ نگار ہادی قبیسی نے امریکہ پر عراق اور شام میں تخریبی کاروائیاں کرنے اور ان ممالک کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے الزامات عائد کئے۔

انہوں نے عراقی ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق اور شام میں اپنے ایجنٹوں داعش اور جوکر کے نام سے مشہور اپنے حمایت یافتہ بلوائیوں کے ذریعے نئی جنگ کا آغاز کرنے کی کوشش میں ہے۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہادی قبیسی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ داعش اور ’’جوکر‘‘ کے نام سے معروف ہو جانے والے اپنے نئے ہتھیار کے ذریعے عراق و شام میں ایک نئی اور انتہائی خطرناک خانہ جنگی چھیڑنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے کرکوک و دیالی سے 4 اہم داعشی دہشت گرد گرفتار

ہادی قبیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عراق اور شام میں امریکہ کا کردار تخریبی ہے، کہا کہ امریکہ، جنوبی شام میں تخریبی کاروائیوں کے لئے شام کی جیلوں میں بند داعش کے عناصر کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بحرانوں اور دھماکوں کی ایک وجہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی ہے۔

اس سے پہلے شام کے ایک رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے بھی کہا تھا کہ امریکہ نے شامی اور عراقی عوام کو بھوکا مارنے کے لئے گندگی اقتصادی جنگ کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ، مزاحمتی گروہوں کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ، فرانس اور یورپ خطے کو اسلحے کی فروخت کو بند کریں، جواد ظریف

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی موجودگی خطے میں ہونے والے دھماکوں اور آنے والے نت نئے بحرانوں کی اصلی وجہ ہے جبکہ عائد ہونے والی غیر قانونی امریکی پابندیاں اس کے علاوہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بد امنی پھیلانے کے اپنے منصوبوں پر پانی پھرتا دیکھ کر امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے کیونکہ مزاحمتی محاذ نے اس کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button