اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبے کرکوک و دیالی سے 4 اہم داعشی دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ صوبوں کرکوک و دیالی سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

عرب ای مجلے الشفق نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے پہلے داعشی دہشت گرد کا نام طارق ہے جو داعش کا انٹیلیجنس ایجنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ’’دیوان الحسبہ‘‘ نامی داعشی ادارے کا بھی ایک اہم رکن تھا جبکہ گرفتار ہونے والے دوسرے داعشی دہشت گرد کا نام سعد ہے جو ’’دیوان الجند‘‘ نامی داعشی ادارے میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ داعشی دہشت گردوں کی امداد رسانی کا ذمہ دار بھی تھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیس کے دوران سعد نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ سال 2014ء میں عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف داعش کی جانب سے ’’غزوہ‘‘ کے نام سے انجام دی جانے والی 3 اہم کارروائیوں میں براہ راست شریک رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ، فرانس اور یورپ خطے کو اسلحے کی فروخت کو بند کریں، جواد ظریف

عراق میں تازہ گرفتار کئے جانے والے اہم داعشی دہشت گردوں میں تیسرا نام حسام کا ہے جو داعشی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی پولیس ’’الشرطۃ الاسلامیہ‘‘ میں اہم عہدے پر فائز تھا۔ گرفتاری کے بعد سعد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ صوبہ کرکوک کے ’’الزاب‘‘ نامی علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

علاوہ ازیں عراقی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ دیالی سے ہی ایک اور اہم داعشی دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے جو صوبے بھر میں داعش کو خوراک سمیت دوسرے لاجسٹک سازوسامان کی فراہمی کا انچارج تھا۔

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ عراق کے مرکز میں واقع یوسفیہ-بغداد ہائی وے پر بم حملے کا شکار ہوا جس کے باعث قافلے میں موجود متعدد امریکی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا امریکی فوجی قافلہ صوبہ بغداد کے ’’ابوغریب‘‘ نامی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا ہے جبکہ عراقی مزاحمتی تحریک ’’قاصم الجبارین‘‘ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button