اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت ،کالعدم سپاہ صحابہ جھنگ کا رہنما ناصربھٹہ قتل

معاویہ اعظم نےواقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقامی انتظامیہ پردباؤ ڈالا ہے کہ وہ ناصربھٹہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے

شیعیت نیوز: سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کےبعد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی میدان مارنے لگی ۔ لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر کالعدم سپاہ صحابہ کا الیکشن سیل انچارج ناصربھٹہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ۔گوجرہ روڈ پر نامعلوم افراد کی ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان راہ حق پارٹی (کالعدم سپاہ صحابہ)کے الیکشن سیل کے انچارج ناصر بھٹہ کو قتل کردیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کیخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل، شیعہ علماءکونسل کا 14فروری کوسکھرسے سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کااعلان

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری رہنما ناصر بھٹہ نےایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تھی ، لڑکی نےواقعے سے اپنے ماموں کا آگاہ کیا، لڑکی کے ماموں نے طیش میں آکر ناصربھٹہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، واضح رہے کہ غیر اخلاقی حرکت پر قتل ہونے والے اپنے رہنما کی حمایت میں کالعدم سپاہ صحابہ کا رکن پنجا ب اسمبلی اور شاتم ِ امام مہدیؑ ملعون اعظم طارق کا بیٹا معاویہ اعظم میدان میں آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی ؒ ورفقاء وشہدائے سانحہ مچھ کی یاد میں مرکزی مجلس برسی 23جنوری کو انچولی کراچی میں منعقد ہوگی، علامہ صادق جعفری

معاویہ اعظم نےواقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقامی انتظامیہ پردباؤ ڈالا ہے کہ وہ ناصربھٹہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے۔معاویہ اعظم کو نام کی بھی شرم نہیں کہ ایک شخص جو کہ ایک نا محرم لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کے گناہ کی پاداش میں جہنم رسید ہوا ہے اس وکالت کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button