ایران

شامی وزیر خارجہ کے خلاف پابندی قیام امن کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے، ایرانی محکمہ خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بحیثیت خارجہ تعلقات کے عہدیدار کے شامی وزیر خارجہ کے خلاف پابندی لگانے کا مقصد، قیام امن کے راستے میں روڑے اٹکانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتے کو یورپی یونین کی جانب سے شامی پناہ گزینوں اور شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کے خلاف پابندی لگانے کے رد عمل میں کرتے ہوئے اسے ایک غیر تعمیری اقدام قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام، شامی بحران میں اضافے سمیت اس مسئلے کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی جانب سے شامی وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے بروسلز اور دمشق کے درمیان عدم اعتماد بڑھ جائے گا اور ایک ایسے وقت جب شامی مسئلے کو سیاسی حل کی ضرورت ہے تو اس وقت بحیثیت خارجہ تعلقات کے عہدیدار کے شامی وزیر خارجہ کے خلاف پابندی لگانے کا مقصد امن کے راستے میں روڑے اٹکانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا ایک ایسی صورتحال میں؛ یورپی یونین کی جانب سے شامی سرزمین کیخلاف ناجائز صیہونی ریاست کی جارجیت کی مذمت کرنے سمیت شامی عوام کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی مخالفت کی توقع کی جاتی تھی۔

انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کرے، انہوں نے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کو عقلمندی کے خلاف قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی دشمن کو پوری طاقت اور کم وقت میں جواب دیں گے، جنرل باقری

دوسری جانب ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ امریکی حالیہ پابندیاں، ایک شو کے علاوہ کچھ اور نہیں ہیں، بلکہ صرف ٹرمپ انتظامیہ کی بُری فطرت کی ایک اور علامت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمود واعظی نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حالیہ پابندیاں، ایک شو کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں، بلکہ صرف ٹرمپ انتظامیہ کی بُری فطرت کی ایک اور علامت ہیں۔

واعظی نے کہا کہ وہ ایک شکست کا سامنا ہوا انتظامیہ ہے جس نے اپنے قیام کے آخری دنوں میں بھی ایران کی مخالفت سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے مزید کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تمام ظالمانہ دشمنیوں کے باوجود، وہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button