مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں انتخابات کے اعلان پرحماس اور پارلیمنٹ کا خیرمقدم

شیعیت نیوز: فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور غزہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

فلسطین میں اس سے قبل صدارتی انتخابات جنوری 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات 2006 میں منعقد کئے گئے تھے۔ 2006 کے انتخابات میں غزہ میں اکثریت لینے والی جماعت حماس نے انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ فتح اور حماس نے گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے مذاکرات میں سال 2021ء کے دوران فلسطینی انتخابات کرانے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات و صیہونی پائلٹوں کی فضائی فوجی مشقیں

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے حماس ایک جمہوریت پسند جماعت ہے۔ ہم صدر کی طرف سے فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حماس نے بھرپور طریقے سے انتخابات میں‌ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کورونا کی وبا پھیلنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کےترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں میں کورونا کی وبا پھیلا رہا ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں میں کورونا کی وبا پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی جانب سے شامی وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ خطرناک ہے۔ اسرائیلی حکام دانستہ طور پر فلسطینی اسیران کو طبی امداد کی فراہمی میں لا پرواہی کررہے ہیں۔ قیدیوں کے علاج میں مجرمانہ غفلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینی اسیران کے ساتھ انتقامی کارروائی اور نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی  وزیر نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو کورونا ویکسین فراہم نہیں‌کریں گے۔ حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے گذشتہ روز اسرائیل کی جزیرہ نما النقب جیل میں مزید 15 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک اسرائیلی جیلوں میں کورونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button