دنیا

اسرائیلی فوج پر صیہونیوں کے اعتماد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، صیہونی اخبار

شیعیت نیوز: صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج پر صیہونیوں کا اعتماد 90 فیصد سے کم ہو کر 81 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو سال 2008ء کے بعد سے تاحال ریکارڈ کمترین سطح ہے۔

صیہونی اخبار ’’یدیعوت آحارانوت‘‘ (Yedioth Ahronoth) نے اسرائیلی فوج سے اٹھتے صیہونی اعتماد کے بارے اپنی رپورٹ میں کنایۃ لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو اسرائیلی فوج پر صیہونیوں کی بے اعتمادی کی وجہ قرار دیا جانا کسی بہانے سے بڑھ کر نہیں جبکہ وادی حلیزون میں ’’ایفتار یوسفی‘‘ کی ہلاکت اور ’’مغلان عیلی حیوت‘‘ نامی دوسرے اسرائیلی فوجی کے شدید زخمی ہونے سمیت متعدد اہم امور پر پردہ ڈالنے کے لئے نئے کمانڈرز کو مقرر کرنے والے حکام کو برآمد ہونے والے نتائج کی ذمہ داری بھی قبول کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی جانب سے شامی وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد

صیہونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر اسرائیلی فوج پر اعتماد کی فضا برقرار رہے تو عوام زخمی ہونے اور مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد کو قبول کرتے ہوئے اپنے بچوں کو فوجی خدمات کے لئے بھیجنے کو تیار رہتے ہیں اور سرزد ہونے والی فوجی غلطیوں سے چشم پوشی کر لیتے ہیں کیونکہ اپنی فوج پر صیہونیوں کے اعتماد کا مطلب سب سے بڑے اسرائیلی ادارے (فوج) کے اعلی عہدیداروں پر عوامی اعتماد ہے۔

یدیعوت آحارانوت نے لکھا کہ گذشتہ سال اپنی فوج پر صیہونیوں کا اعتماد 90 فیصد سے 81 فیصد کی کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے جو لبنان کے ساتھ دوسری جنگ کے بعد سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں کولڈ اسٹوریج کورونا ویکسین سے بھر گئے، ویکسین فائزر کی کورونا مہلک

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا کہ ان اعداد و شمار کے منطر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایویو کوچاوی (Aviv Kochavi) کو (اعلی حکام کی جانب سے) یہ پیغام ملا تھا کہ خطرناک مسائل کو چھیڑ کر وہ شدید غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے باعث اسرائیلی فوج کی شہرت داغدار اور اس پر عوامی اعتماد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button