دنیا

امریکہ میں کولڈ اسٹوریج کورونا ویکسین سے بھر گئے، ویکسین فائزر کی کورونا مہلک

شیعیت نیوز: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے۔ دوسری طرف امریکی ویکسین فائزر نے 23 ناروے میں افراد کی جان لے لی ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ کورونا ویکسین کی لاکھوں ڈوز امریکہ کے سرد خانوں میں بلا استفادہ پڑی ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز انسداد کورونا سے متعلق اپنی حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے بلکہ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی ریہرسل منسوخ

جو بائیڈن نے اپنی قیام گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کورونا سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر انتباہ دیتے ہوئے ملک میں ویکسین کی تقیسم کے طریقۂ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں ویکسین کولڈ اسٹوریج میں بلا استفادہ پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران 100 ملین ویکسین کا ہدف اعلان کیا اور وعدہ کیا ان کی حکومت سیاست سے عاری علم و دانش کی بیناد پر کام کرے گی۔

بائیڈن نے کہا کہ جو چيزاحمقانہ ہو سکتی ہے وہ سیاسی بنیادوں پر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: تحریک الصادقون کی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی راہ جاری رکھنے پر تاکید

دوسری جانب یورپی میڈيا کے مطابق امریکی ویکسین’’فائزر‘‘ نے 23 ناروے میں افراد کی جان لے لی ہے۔ ان افراد کو حال ہی میں ویکسین لگائی گئی تھی۔

ویکسین کے مکمل طور سے نتیجہ بخش نہ ہونے، اور ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 سن رسیدہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد، چین کے صحت عامہ کے ادارے کے ماہرین نے ناروے اور دیگر ملکوں سے کہا ہے وہ کوویڈ 19 کے یہ ویکسین جو ’’ایم آر این اے‘‘ فارمولے پر مشتمل ہے اور فائزر جیسی کمپنیوں ميں تیار کی جا رہی ہے، استفادہ نہ کریں۔

چین کے صحت عامہ کے ماہرین نے اپنے بیان میں سن رسیدہ افراد کو فائزر ویکسین دیئے جانے سے خاص طور پر گریز کرنے کو کہا ہے۔

ناروے کی دواساز ایجنسی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ماہرین ان افراد کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، 13 افراد کی موت کی تحقیقات پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناروے ميں ہونے والی ان ہلاکتوں سے ثابت ہوتا ہے کوویڈ 19 کے لئے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین جو’’” ایم آر این اے‘‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، توقعات پر پوری نہیں اتری ہے۔

ادھر جرمنی میں بھی فائزر کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کے استعمال کے بعد 10 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مرنے والوں کی عمر 70 برس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button