اہم ترین خبریںپاکستان

نامور شاعر شہید محسن نقوی کو بچھڑے 25 برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

شہیدمحسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ قلمی نام محسن تھا۔ ان کےمعروف ترین مجموعہ کلام میں بند قبا، برگ صحرا، فرات فکر، ریزہ حرف، خیمہ جاں، رخت شب اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

شیعیت نیوز: یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ؟ ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے! معروف شاعر محسن نقوی شہید کی 25ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے ۔ شہید کے قاتل تاحال آزاد اور اہل خانہ ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

شہید محسن نقوی کی 25 ویں برسی کے سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، محسن نقوی پنجاب کے شہرڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما،وزیر زراعت جی بی کاظم میثم کی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

شہیدمحسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ قلمی نام محسن تھا۔ ان کےمعروف ترین مجموعہ کلام میں بند قبا، برگ صحرا، فرات فکر، ریزہ حرف، خیمہ جاں، رخت شب اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

شہید محسن نقوی سابق وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشیر بھی رہےانہیں 15 جنوری 1996 کوسعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں نے مون لائٹ مارکیٹ لاہور میںفائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کو امریکی اسلحے کی فراہمی کے بارے مکمل تحقیقات کروائی جائیں، سید جبار المعموری

شہید محسن نقوی کے آخری لمحات میں کہے گئے یادگار اشعار!

لے زندگی کا خمس علیؑ کے غلام سے
اے موت! آ ضرور مگر احترام سے
عاشق ہوں گر ذرا بھی اذیت ہوئی مجھے
شکوہ کروں گا تیرا میں اپنے امام ؑ سے

متعلقہ مضامین

Back to top button