خانوادہ شہدائے سانحہ مچھ نے خود منظرعام پر آکر فتنہ بازوں کی تمام ترسازشوں اورجھوٹ کو بےنقاب کردیا
شیعیت نیوز: خانوادہ شہدائے سانحہ مچھ کے 6روزہ تاریخی دھرنے، مزاکرات کی کامیابی اور تمام تر مطالبات کی منظوری کے بعد خانوادہ شہداء ، شہداءکمیٹی ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی قیادت کے خلاف جاری منفی پروپگینڈے کےمقابل خانوادہ شہداء سر عام وضاحت کرنے پر مجبور ہوگئے۔
فتنہ بازوں کےجھوٹے ، من گھڑت اوربلاتصدیق پروپیگنڈوں کی وجہ سےمعزز لواحقین اور خانوادہ شہداء سرعام وضاحت کرنے پر مجبور ہوگئے- سانحہ مچھ میں شہید ہونے والوں کی بیواؤں، ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح طور پر کہا کہ ہم سب اپنی مرضی سے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے گئے۔ آغا رضا اپنی مرضی کے برخلاف ہمارے اسرار پر ملاقات میں شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: انعام کی لالچ بھارتی فوجی افسر کا کشمیر میں انتہائی قابل مذمت اقدام، انسانیت بھی شرماگئی
ہم اکثر یہ سوچ کر روتے ہیںکہ آخر ہماری شہزادیؑ کو کیا ضرورت تھی کہ کوچہ و بازاروں اور درباروں میں بے مقنعہ و چادر خطبے دیتی اور اپنے معصوم و مظلوم بھائی کی بے گناہی کی وضاحت کرتی پھریں- کربلائے مچھ کے کٹے ہوئے گلوں کے ساتھ دھرنہ دینے والی ماؤں بہنوں کی ویڈیو دیکھ کر ہمیں یہ سمجھ آئی کہ جب شہداء کو باغی
لواحقین کو مطلبی اور ان کے حامیوں کو سیاسی کہ کر شہداء کے مشن کو مشکوک بنانے لگے تو آج کی مائیں اور بہنیں کیا خانوادہ طہارت و عصمت کی شہزادیوں کو بھی درباروں میں کھڑی ہوکر یہ وضاحت دینی پڑتی ہے کہ میرا بھائی حسین باغی نہیں یہ تو نواسہ رسول اور نوجوانان جنت کے سردار ہے-
یزید اس جنگ میں کون کامیاب ہوا تمہیں وقت آزان پتہ چل جائے گا جب اشھد ان محمد الرِّسول اللہ کی صدا گونجے گی-سلام ہو حسین ابن علی پر سلام ہو آپ کی مظلومہ بہن زینب کبریٰ پر- سلام ہو شہداء کربلاء سے لیکر کربلائے مچھ تک کے کٹے ہوئے گلوں پر-
سلام ہو ناصران حسین سے لیکر آج کوچہ و بازاروں میں نکل کر نصرت حسین کے خاطر دھرنہ دینے والے عزاداروں پر، لعنت ہو یزید کے جعلسازوں سے لیکر آج کے پروپیگنڈہ مافیا تک جو اپنے بلوں میں گس کر میدان مقاومت میں وارد مجاہدین کے خلاف شکوک و شبہات پھلاتے رہتے ہیں –
یہ بھی پڑھیں: عالمی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ ، اہم تعلیمی ادارے کا طالب گرفتار
واضح رہے کہ خانوادہ شہداء کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہوجانے کے بعد تمام تر سازشی عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہوں گے،جو یہ پروپگینڈا کررہے تھے کہ ایک مذہبی جماعت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے دھرنے کو ہائی جیک کیا، جبراً شہداء کی میتیں امام بارگاہ سے دھرنے میں پہنچائیں، حکومت کےساتھ ایک سینیٹ کی نشست کیلئے بارگیننگ کی، شہداء کمیٹی کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں ہوا، وزیر اعظم کے ساتھ کسی شہید کی فیملی نے ملاقات نہیں کی،آغا رضا نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرکے خیانت کی وغیرہ وغیرہ ۔۔ اس پوری پروپگینڈا مشنری کے پیچھےبعض حکومتی وزراء، کوئٹہ کی ایک ملحد جماعت اور کراچی کی ایک فاشسٹ تنظیم کے عناصر سوشل میڈیا کے ہتھیار سے مسلسل جھوٹ ، بدگمانی اور الزامات کے ذریعے ملت جعفریہ کے خلاف سازش میں مصروف تھے۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں: https://www.facebook.com/shiitenetwork/videos/855594045220961/







