دنیا

امریکی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مزید جوہری ہتھيار بنائیں گے، شمالی کوریا

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید جوہری ہتھيار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شمالی کوريا کے سربراہ کیم جونگ اون نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید جوہری ہتھيار بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی صحرا کے متنازعہ علاقے میں امریکہ کی مشکوک سرگرمیاں

شمالی کوریا کے حکمراں ’’کیم جونگ اون‘‘ نے حکمران پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں امریکہ کو سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے اپنے دفاعی امور کے ماہرین کو زیادہ سے زیادہ جوہری ہتھيار تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کیم جونگ اون نے مزید کہا کہ امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کی ضرورت ہے اس لیے ہم جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو مزید فروغ دیں گے اور جوہری اثاثوں میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سرحدوں کی سلامتی ایران کی ریڈ لائن ہے ، جنرل کیومرث حیدری

شمالی کوریا کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات ميں بہتری صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب امریکہ اپنی جارحانہ پاليسی تبديل کرے اور مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کے لیے راضی ہو۔

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے حکمراں کے درمیان گزشتہ برسوں میں دو اہم اور تاریخی ملاقاتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا تھا اور یہ ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ترجمان پاک فوج، میجرجنرل بابر افتخار

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کا یہ بیان امریکہ میں نو منتخب حکومت کے آغاز کے موقع پر آیا ہے، نومنتخب صدر جو بائيڈن ’’کیم جونگ اون‘‘ کو ڈاکو سے تعبير کرتے ہوئے اور اُن کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں کو تنقيد کا نشانہ بنا چکے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button